مصر: چیک پوسٹ پر حملے میں 8 فوجی ہلاک، تین زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے جنوب مغربی علاقے وادی الجدید میں ایک چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے حملے میں کم سے کم آٹھ مصری فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ سوموار کے روز دارالحکومت قاہرہ سے 70 کلو میٹر دور وادی الجدید گورنری کے الخارجہ شہر میں اس وقت پیش آیا سیکیورٹی اہلکار ایک چیک پوسٹ پر مشکوک افراد کی تلاشی لے رہے تھے۔ اس دوران گھات لگا کر فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ کچھ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں