.

ترکی : 243 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں حکام نے گذشتہ سال جولائی میں صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت میں ملوّث ہونے کے الزام میں 243 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے مطابق ان تمام فوجیوں کا ملک کے 54 صوبوں سے تعلق ہے۔ان مشتبہ فوجیوں پر الزام ہے کہ وہ اسمارٹ فون پر پیغام رسانی کی ایپلی کیشن بائی لاک استعمال کررہے تھے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے علامہ فتح اللہ گولن کے پیروکاروں نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش منظم کے لیے یہی ایپ استعمال کی تھی۔