ٹرمپ کے صدر بننے پر احتجاجا امریکی کی خود سوزی کی کوشش`

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے حمایت یافتہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے پر عوامی غم وغصہ اب بھی ٹھنڈا نہیں ہوا۔ گذشتہ روز ٹرمپ کی پالیسیوں اور بیانات کے خلاف برہم ایک امریکی شہری خود کو واشنگٹن میں قائم ’ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل‘ کے باہر خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ میں واشنگٹن میں ٹرمپ ہوٹل کے قریب خود سوزی کی کوشش کے واقعے کو غیرمعمولی کوریج دی ہے۔ اس ضمن میں امریکی ٹی وی چینل NBC4 نے خود سوزی کی کوشش کی تفصیلات بیان کی ہیں اور بتایا ہے کہ خود سوزی کرنے والا امریکی شہری کلیفورنیا ریاست سے پنسلوینیا آیا۔

رپورٹ کے مطابق خود سوزی کرنے والے شخص نے بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر خود کو آگ لگا کر قتل کرنا چاہتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک ایسے شخص کو صدر منتخب کیا ہے جسے قوم کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خود سوزی کی کوشش کرنے والے امریکی کی عمر 45 سال ہے۔ اسے مقامی وقت کے مطابق رات 9:30 پر خود سوزی کی کوشش کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خود سوزی کرنے والے شخص کا جسم 10 فی صد جھلس چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں