یمن : تعز میں حوثیوں کے مارٹر حملے میں نو شہری ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز میں حوثی باغیوں کے مارٹر حملے میں نو شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

حوثیوں کے محاصرے کا شکار تعز سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے العربیہ کو بتایا ہے کہ مارٹر گولے شہر کے مغرب میں واقع رہائشی علاقے النور میں یکے بعد دیگرے گرے ہیں۔ حوثیوں نے شہر کے نواح سے یہ مارٹر گولے فائر کیے ہیں۔

تعز پر صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار عوامی مزاحمتی فورسز کا کنٹرول ہے جبکہ حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں نے اس کا گھیراؤ کررکھا ہے۔ متحارب فورسز کے درمیان گذشتہ مہینوں کے دوران میں اس شہر میں متعدد خونریز جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

تاہم یمنی فورسز سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی فضائی مدد کے باوجود حوثیوں کا محاصرہ ختم کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں