ملبرن میں تیز رفتار کار نے تین افراد کچل دیئے

حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، 20 افراد زخمی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آسٹریلیا کے شہر ملبرن کے مرکز میں تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑنے سے تین افراد ہلاک جبکہ 20 دوسروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایک مقامی ٹی وی نیٹ ورک نے اس خبر کے ہمراہ ایک ویڈیو چلائی ہے جس میں شہر کے وسط میں پولیس کی گاڑیاں اور مسلح پولیس اہلکاروں کو جائے حادثہ کے پاس چوک میں دیکھا جا سکتا ہے۔

حادثہ کی وجوہات اور گاڑی ڈرائیور کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں