.

سعودی فرمانروا کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکا کےنئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے برقیئے میں شاہ سلمان نے اپنی ،سعودی عوام اور حکومت کی جانب نئے امریکی صدر کے لئےصحت اور خوشیوں کا پیغام ارسال کیا ہے۔ انہوں نےامریکا کے دوست عوام کے لئے تیز تر ترقی اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا ہے۔

شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے تاریخی دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ انہیں مزید مضبوط بناتے ہوئے ان میں اضافہ کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جامع سٹرٹیجک ویژن سمیت تمام شعبوں میں تعلقات میں بہتری آئے جس سے دونوں ملکوں کے عوام فائدہ حاصل کر سکیں۔