میلانیا ٹرمپ کا زرق برق بھڑکیلا لباس کس نے تیار کیا تھا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران میں تارکینِ وطن کے خوب لتے لیتے رہے ہیں لیکن بالآخر یہ تارکینِ وطن ہی ان کے کام آئے ہیں اور جب تمام نمایاں بین الاقوامی ڈیزائنروں نے ان کی اہلیہ اور امریکا کی نئی خاتون اول کا جوڑا تیار کرنے سے انکار کردیا تو ایک لبنانی تارک وطن ڈیزائنر نے یہ کام کر دیا ہے۔

میلانیا ٹرمپ جمعرات کی شب واشنگٹن یونین اسٹیشن کے عشائیے میں جو خوب صورت سنہرا لباس زیب تن کرکے آئی تھیں ،وہ لبنانی نژاد ڈیزائنر ریم عکرہ نے تیار کیا تھا۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیدا ہونے والی ریم عکرہ اس وقت نیویارک میں مقیم ہیں اور وہیں ان کا بوتیک کا ایک بڑا اسٹور ہے۔عروسی ملبوسات کی تیاری میں ان کا دنیا بھر کے صف اول کے ڈیزائنروں میں شمار ہوتا ہے۔ وہ ہالی وڈ کی مشہور اداکاراؤں اور نمایاں عالمی شخصیات کے لیے لباس تیار کرتی ہیں۔ اینجلینا جولی اور گلوکارہ میڈونا ان کی مستقل گاہک ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن کے خلاف تند و تیز بیانات کے بعد بہت سے بین الاقوامی ڈیزائنروں نے بطور احتجاج میلانیا ٹرمپ کے ملبوسات ڈیزائن کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں