ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والے سیاہ بریف کیس میں کیا راز چھپا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

45 پاؤنڈ وزنی چمڑے کا ایک سوٹ کیس امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مشیر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ سوٹ کیس فٹ بال کے نام سے معروف ہے۔اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کی جوہری فورسز سے رابطے کے لیے مواصلاتی آلہ مل سکتا ہے اور وہ دنیا بھر میں آبدوزوں اور بمبار طیاروں کے ذریعے چلائے جانے والے جوہری بموں کی جگہوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ویب سائٹ یاہو کے خبرنویس راب وا کے مطابق اس کو فعال کرنے کے لیے ’’بسکٹ‘‘ نامی ایک کارڈ کی ضرورت ہوگی اور یہ کارڈ ہی ان کی شناخت کرے گا کہ وہ کون ہیں اور اسی کے ذریعے وہ ایک یا ایک زیادہ جوہری بموں کو چلانے کے مجاز بنیں گے۔

اگر صدر ٹرمپ جوہری بم چلانے کا انتخاب کرتے ہیں تو انھیں ان کا معاون اس ضمن میں مختلف چناؤ کے بارے میں آگاہ کرے گا۔وا نے لکھا ہے کہ’’ مقبول عام تصور کے برعکس اس بریف کیس کو چلانے کے لیے کوئی بڑا سرخ بٹن نہیں ہے بلکہ اس آلے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ایک تصدیق کنندہ ہے اور یہ صدر امریکا کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ واقعی وہی ہیں‘‘۔

اگر ڈونلڈ ٹرمپ جوہری ہتھیار چلانے کا حکم جاری کرتے ہیں تو پھر جوہری جگہوں پر ایک مختصر کوڈ بھیجا جائے گا اور اس کا نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے فراہم کردہ خفیہ کوڈز سے موازنہ کیا جائے گا۔

اس حکم پر عمل درآمد سے قبل وزیردفاع بھی اس کی توثیق کریں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شناخت کی بھی تصدیق کریں گے کہ درحقیقت انھوں نے ہی جوہری بم چلانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں