.

سودانی صدر کا شاہ سلمان سے دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارالحکومت الریاض میں سودانی صدر عمر حسن البشیر نے ملاقات کی ہے اور ان سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے مفاہمت کی ایک یادداشت بھی طے پائی ہے جس کے تحت سعودی عرب سودان کے دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے مالی امداد دے گا۔

مفاہمت کی اس یاد داشت پر سعودی فنڈ برائے ترقی کے نائب صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر انجنیئر یوسف بن ابراہیم آل باسم اور سودانی وزیر مملکت اور ایوان صدر کے ڈائریکٹر طہٰ عثمان الحسین نے دستخط کیے ہیں۔

خادم الحرمین الشریفین اور سودانی صدر کے درمیان بات چیت اور دستخطوں کی تقریب میں الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔