.

حسینائوں کے سامنے منہ پھٹ فلپائنی صدر بھی شیریں کلام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلپائن کے منہ پھٹ صدر روڈریگو دوتیرتے پیر کے روز اپنے عامیانہ طرز گفتگو سے ہٹ کر گفتگو کرتے ہوئے نظر آئے جب وہ مس یونیورس مقابلے کی شرکاء فلپائنی حسینائوں سے گفتگو کررہے تھے۔

دوتیرتے نے اس تقریر کے دوران عالمی مقابلہ حسن جیتنے کی متمنی درجنوں حسینائوں کو کہا کہ انہیں خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

فلپائنی صدر عام طور پر انتہائی بھڑکیلی تقریریں کرتے ہیں جن میں عام طور پر مغلظات اور مجرموں کو قتل کرنے کی دھمکیاں شامل ہوتِیں ہیں۔ وہ سابق امریکی صدر براک اوباما اور پوپ فرانس سمیت دیگر کئی عالمی رہنمائوں کو ٹی وی کی آنکھ کے سامنے گالیاں دے چکے ہیں۔

مگر فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے صدارتی محل میں ہونے والی اس تقریب میں صدر دوتیرتے کے رویے میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ فلپائن 30 جنوری 2017ء کو مس یونیورس مقابلے کی میزبانی کرے گا۔