.

وڈیو : ٹرین سے تصادم کے بعد ٹرک دو حصوں میں تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں ایک تیز رفتار مسافر ٹرین نے فیڈیکس کمپنی کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرک دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ امریکی ٹی وی ABC نیوز کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح ملک کی تیرہویں بڑی ریاست کے علاقے وُڈز کراس میں برفانی طوفان کے دوران پیش آیا۔

علاقے کے میٹرو فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جیف بیریٹ کے مطابق ان کے ادارے کو صبح دس بجے اس حادثے کی اطلاع موصول ہوئی اور جب ان کا یونٹ جائے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ ٹرک دو حصوں میں تقسیم ہو چکا تھا۔ یونٹ نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تاکہ حادثے میں زخمی افراد کی تعداد جانی جا سکے۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ ٹرین میں سوار 82 مسافروں میں صرف ایک مسافر زخمی ہوا۔ ٹرین کے متاثرہ حصے کو بقیہ بوگیوں سے علاحدہ کر کے تمام مسافروں کو ایک دوسری ٹرین میں منتقل کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ٹرک اور ٹرین کے بیک وقت کراسنگ پر گزرنے کا سبب معلوم کیا جا سکے۔ جیف بیریٹ کا کہنا تھا کہ " ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ حادثے میں کسی کی جان ضایع نہیں ہوئی اور ٹرین پٹری سے نہیں اُتری نہیں تو ایسی صورت میں یقینی طور پر ایک بڑی آفت کا سامنا ہوتا"۔

5