.

کویتی وزیرخارجہ کا خصوصی مشن پر ایران کا دورہ

الشیخ الصباح ایرانی صدر کے لیے خصوصی پیغام لے کر جا رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیجی ریاست کویت کے وزیرخارجہ الشیخ صباح خالد الحمد الصباح نے کل منگل کوایک بیان میں بتایا ہے کہ وہ آج بدھ کو ایران کے خصوصی دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی کے لیے ایک خصوصی پیغام لے کر جا رہے ہیں۔ اس پیغام میں ایران اورخلیجی ممالک کے درمیان بامقصد مذاکرات کی تجویز بھی شامل ہے۔