.

خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں : برطانیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز مشرق وسطی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے سامنے کہی۔

شام کے حوالے سے جانسن نے زور دیا کہ برطانیہ نے شام میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے واسطے آستانہ مذاکرات میں روس کے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شامی عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کی روشنی میں بشار الاسد کے حکومت میں رہنے کو قبول کرنا دشوار امر ہے۔

لیبیا کے حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بریگیڈیئر جنرل خلیفہ حفتر کو اس بات پر قائل کر لیا جائے گا کہ ان کا لیبیا کے مستقبل کا حصہ ہونا ممکن ہے۔ جانسن نے باور کرایا کہ روس اور مصر کے ساتھ کوآرڈی نیشن سے لیبیا میں پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر جانسن نے زور دے کر کہا کہ برطانیہ بین الاقوامی سطح پر ایک مرتبہ پھر اپنے بڑے کردار کی طرف لوٹے گا۔