سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں کی یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

سرحد پار سے راکٹ حملوں کے بعد سعودی عرب کا اقدام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے سرحد پار سے دراندازی اور فائرنگ کے واقعات کے بعد طور الھشیم پہاڑی علاقوں میں یمنی باغیوں کے قائم کردہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایران نواز حوثیوں اور علی صالح ملیشیا کے جنگجوؤں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کارروائی یمنی باغیوں کی طرف سے نجران کے علاقے میں راکٹ داغنے اور فائرنگ کے جواب میں کی گئی ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی باغیوں کی طرف سے سعودی سرحد پر آبادی والے علاقوں میں تھرمل راکٹ، ہاون اور کاتیوشا راکٹ داغے تھے، جس کے بعد سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر جوابی حملے کیے ہیں۔

سرحدی شہر جازان میں بھی سعودی توپخانے سے یمن کے الطول اور الحرث گورنریوں میں یمنی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی بارڈر فورسز کا کہنا ہے کہ توپ خانے سے گولہ باری اس وقت کی گئی جب یمنی باغیوں نے سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کی تھی۔

یمنی شہر حرض میں عرب اتحادی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر 10 حملے کیے ہیں۔ اس علاقے میں یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان خون ریز جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں