بحرین : دہشت گردی کے مبینہ حملے میں پولیس افسر قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک آف ڈیوٹی پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔حکام نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فرسٹ لیفٹیننٹ ہشام حسن کو ایک گاؤں بلد القدیم میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور سرکاری استغاثہ کو بھی واقعے کی اطلاع کردی گئی ہے۔

ابتدائی تفصیل کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اور فائرنگ کے وقت مقتول ڈیوٹی پر نہیں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں