ٹرمپ کے فیصلے سے "دہشت گردی کی شوکت" اضافہ ہوگا : او آئی سی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم اکثریتی ممالک پر امریکا کے سفر کی جو عارضی پابندی عائد کی ہے اس سے شدت پسندی کے خلاف مشترکہ جنگ کو نقصان پہنچے گا۔

پیر کے روز تنظیم کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ " اس نوعیت کی امتیازی کارروائیاں جن سے شدت پسندی پر مبنی خطابات کا شعلہ اور بھڑک سکتا ہے اور ساتھ ہی تشدد اور دہشت گردی کا پرچار کرنے والوں کی شوکت میں اضافہ ہو سکتا ہے.. ایسے نازک وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسلامی تعاون تنظیم امریکا سمیت اپنے تمام شریکوں کے ساتھ شدت پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے واسطے سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں