سعودی عرب : شہریوں کے امدادی اکاؤنٹ پورٹل کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں شہریوں کے اکاؤنٹ پروگرام کا باضابطہ طور پر وزیر محنت ڈاکٹر علی بن نصر الغافس کی موجودگی میں آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل بھی آج بدھ سے سرکاری طور پر شروع ہوگیا ہے اور سعودی شہری اس کی ویب سائٹ پر جا کر لاگ ان ہوسکتے ہیں۔شہری اکاؤنٹ سکیم میں شہری چوبیس گھنٹے اپنے کوائف کا اندراج کرکے لاگ ان ہوسکتے ہیں۔

سعودی حکومت نے ویب سائٹ کے ساتھ ایک مخصوص کال سنٹر کا بھی آغاز کیا ہے۔اس کا عملہ 635 سعودی خواتین پر مشتمل ہے ۔وہ دن میں اٹھارہ گھنٹے شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہوں گی اور ان کے سوالوں کے جواب دیں گی۔

شہری اکاؤنٹ پروگرام کے تمام ملازمین کو اس کے تمام خدو خال کے حوالے سے تربیت دی گئی ہے اور توقع ہے کہ وہ روزانہ قریباً 84 ہزار فون کال موصول کریں گے۔

سعودی وزارت محنت اور سماجی ترقی کے سماجی ترقیاتی یونٹ کے جنرل سپروائزر اینجینئر ماجد الاسیمی نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ان میں سعودی خاندان ،موبیلٹی کارڈ رکھنے والوں کے خاندان ،کسی غیر سعودی شہری سے شادی کرنے والی ایک سعودی خاتون کا خاندان، غیر شادی شدہ خود مختار افراد ،بیوائیں ،رنڈوے ، مطلقہ عورتیں اور الگ تھلگ رہنے والے افراد شامل ہیں۔

شہری اکاؤنٹ سکیم کو سعودی عرب کے اقتصادی تبدیلی کے پروگرام وژن 2030ء میں اہم حیثیت حاصل ہے اور اس کو معاشی تبدیلی کے اس عمل کا ایک بڑا آلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں