سری لنکا: صدر کی ہلاکت کی پیش گوئی کرنے والا نجومی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سری لنکا میں پولیس نے بدھ کے روز اُس نجومی کو حراست میں لے لیا جس نے گزشتہ ہفتے صدر ماتھیری پالا سری سینا کی موت کی پیش گوئی کی تھی۔

نجومی کا نام وجیتامونی روہانا ڈی سلوا ہے۔ وہ بحریہ کا سابق عسکری اہل کار ہے اور ماضی میں ڈھائی برس جیل میں گزار چکا ہے۔ ڈی سلوا پر الزام تھا کہ اس نے 1987 میں کولمبو میں پہرے داری کی ذمے داری انجام دینے کے دوران سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔

بعد ازاں کچھ عرصہ گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کے بعد ڈی سلوا نے نجومی بننے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا میں یہ شعبہ عوام بالخصوص سیاست دانوں میں بے حد مقبول ہے۔

گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈی سلوا نے انٹرنیٹ کے ذریعے متعدد پیغامات پھیلائے جن میں توقع ظاہر کی گئی تھی کہ صدر سری سینا کو 26 جنوری 2017 بروز جمعرات ہلاک کر دیا جائے گا۔

سرکاری ذریعے کے مطابق ڈی سلوا کو غلط پیش گوئیاں کرنے کے سبب حراست میں لیا گیا جن سے ملک میں انارکی پھیلی۔

ڈی سلوا کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اسے دس لاکھ روپے یعنی تقریبا 13300 ڈالر ضمانت کے مقابل رہا کر دیا گیا۔

سری لنکا میں سیاسی شخصیات بڑے پیمانے پر نجومیوں کی پیش گوئیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں