.

شام : ترکی کی کارروائی میں داعش کے 51 ارکان ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی شام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی کی افواج نے داعش تنظیم کے 244 ٹھکانوں پر گولہ باری کی جب کہ لڑاکا طیاروں نے 85 مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ عسکری آپریشن "فرات کی ڈھال" کے تحت کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے51 ارکان مارے گئے۔ آپریشن کے آغاز کو 163 روز گزر چکے ہیں۔

ترکی کی نیوز ایجنسی اناضول نے ترک فوج کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کی زمینی اور فضائی معاونت کے ساتھ کیا جانے والا شامی اپوزیشن فورسز کا یہ آپریشن 24 اگست سے جاری ہے۔ اس کا مقصد علاقے میں تمام تر خطرات پر قابو پانا ہے۔

فوجی بیان کے مطابق تازہ ترین کارروائی میں داعش کے زیر قبضہ 83 عمارتیں ، گولہ بارود سے بھری 10 گاڑیاں ، ہتھیاروں کے دو ڈپو اور دو توپ خانے تباہ کر دیے گئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی بم باری میں خاص طور پر الباب شہر کے علاوہ قباسین ، تادف اور حلب صوبے میں زرعی علاقے بزاعہ کو نشانہ بنایا گیا۔