شاہ سلمان کی موجودگی میں 31 ویں الجنادریہ ثقافتی میلےکا آغاز

تقریب میں امیر کویت اور بحرینی فرمانروا کی خصوصی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں وزارت برائے نیشنل گارڈز کے زیراہتمام 31 واں الجنادریہ ثقافتی میلہ کل بدھ سے شروع ہوگیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الجنادریہ ثقافتی میلے کی پروقار افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین سمیت دیگر اہم سعودی اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔

الجنادریہ میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں میں امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، میلے کی نیشنل گارڈز کی جانب سے قائم کردہ سپریم کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر برائے نیشنل گارڈز شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈز کے نائب وزیر عبدالمحسن بن عبدالعزیز التویجری سمیت کئی دوسری اہم شخصیات اور رہ نماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد شاہی ترانہ پیش کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں