.

یورپ نے عراقی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندی ختم کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی حکام نے عراقی فضائی کمپنیوں کے یورپ کی فضائی حدود میں داخلے پر عائد پابندی اٹھا لی ہے ، یہ پابندی 2015 میں لگائی گئی تھی۔

مذکورہ پابندی ٹرانسپورٹ منجنمنٹ کی کونسل کی جانب سے عائد کی گئی تھی اور اس کی وجہ یہ بیان کی گئی کہ "عراقی فضائی کمپنی تحفظ کے سلسلے میں مطلوب شرائط اور معیار پر پورا نہیں اترتی"۔

عراقی وزیر ٹرانسپورٹ کاظم الحمامی نے جمعرات کے روز سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ہوابازی کے تحفظ سے متعلق یورپی ایجنسی نے یورپ کی فضائی حدود میں داخلے کے حوالے سے عراقی فضائی کمپنی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

الحمامی نے مزید بتایا کہ عراقی فضائی کمپنی کا نام بلیک لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے اور اب وہ ہوابازی کے تحفظ سے متعلق یورپی ایجنسی کے زیر نگرانی ہو گی۔