حوثی باغیوں کی اندھا دھند فائرنگ، سعودی شہری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی یمن کی سرحد سے متصل جازان کے علاقے میں سرحد پار سے ایران نواز حوثی باغیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی باغیوں کی طرف سے فائرنگ کے بعد سعودی بارڈر فورسز نے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں کیا گیا ہے کہ بری فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد باغیوں کی طرف سے سرحد پار سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمنی باغیوں کی فائرنگ سے جازان میں محمد موسیٰ حسن مخزری نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں