ایران : عسکری مشقوں میں میزائلوں اور ریڈار نظام کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے نئی فوجی مشقوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں میزائلوں کا داغا جانا شامل ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی "تسنيم" کے مطابق مشقوں کا آغاز ہفتے کے روز ایران کے شمالی علاقے سمنان میں ہوا۔ اس دوران فضائی دفاعی نظام کے سلسلے میں مشقیں دیکھنے میں آئیں جن میں مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے میزائلوں اور ریڈار نظام کا استعمال کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کی قریبی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ مشقیں 35 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر جاری ہیں۔ ان کے دوران ریڈار اور مقامی ساخت کے میزائلوں کے استعمال کے علاوہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز اور سائبر جنگ کی بھی جانچ کی جائے گی۔

امریکی فوج نے جمعے کے روز بحریہ کے زیر انتظام ایک جنگی جہاز یمن کے مقابل آبنائے باب المندب کے قریب بھیجا تھا۔ امریکی ذمے داران کے مطابق اس اقدام کا مقصد آبی گزرگاہوں کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاؤں کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں