.

برطانیہ : پُرتعیش مکان 3 ڈالر سے بھی کم میں خریدیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں ایک شہری نے روایتی طریقے سے اپنا گھر فروخت کرنے میں ناکامی کے بعد ایک منفرد اور انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق Dunstan Low نامی برطانوی نے لندن سے 370 کلومیٹر شمال میں واقع کاؤنٹی لنکا شائر میں اپنے 6 بیڈ روم والے گھر کو فروخت کے لیے پیش کیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس مکان کی مارکیٹ ویلیو 6.5 لاکھ پاؤنڈ (8.12 لاکھ ڈالر) ہے.. تاہم کسی ایک خریدار کی جانب سے بھی کوئی پیش کش موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس کے بعد لاؤ نے گھر کو فروخت کرنے کے واسطے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔

لاؤ کا ارادہ ہے کہ وہ 5 لاکھ ریفل ٹکٹ جاری کرے گا جب کہ ایک ٹکٹ کی قیمت صرف 2 پاؤنڈ (2.5 امریکی ڈالر) ہوگی۔ اس طرح مجموعی طور پر 10 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جمع کرلینے کے بعد لاؤ ان ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کر کے انعام میں مکان جیتنے والے کے نام کا اعلان کرے گا۔ اس طرح جیتنے والے شخص کو یہ مکان صرف 2 پاؤنڈ کے عوض مل جائے گا جب کہ فروخت کرنے والے کو پورے دس لاکھ پاؤنڈ کی رقم حاصل ہو گی جو مکان کی مارکیٹ ویلیو سے تقریبا 4.5 لاکھ پاؤنڈ زیادہ ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ڈنسٹن لاؤ نے یہ گھر 2011 میں 4.35 لاکھ پاؤنڈ میں خریدا تھا۔ اس وقت گھر میں چار افراد رہائش پذیر ہیں جن میں 37 سالہ لاؤ ، اس کی 32 سالہ بیوی نتاشا اور دو بیٹے 15 سالہ ڈیلن اور 5 سالہ اوزی شامل ہیں۔

1