.

ترکی : چھاپا مار کارروائیوں میں داعش کے قریباً 400 مشتبہ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں پولیس نے اتوار کے روز ملک بھر میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے تعلق کے الزام میں کم سے کم چار سو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو اور دوغان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں اور وہ ملک میں دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ترکی کے جنوب مشرق میں واقع صوبے سانلی أورفہ میں چھاپا مار کارروائیوں میں داعش کے ڈیڑھ سو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دارالحکومت انقرہ سے ساٹھ ارکان پکڑے گئے ہیں اور مغرب میں واقع بورصہ سے مشرق میں واقع بنجول تک کے علاقوں میں پولیس نے کم سے کم ایک سو چالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔شام کی سرحد کے نزدیک واقع ترک شہر غازی عنتاب سے داعش کے سینتالیس مشتبہ ارکان پکڑے گئے ہیں۔