کوئی بھی دشمن ایران کو کمزور نہیں کرسکتا : خامنہ ای کا ٹرمپ کو جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کو مسترد کردیا ہے جس میں انھوں نے ایران سے کہا ہے کہ وہ میزائل تجربات کو بند کردے۔ انھوں نے ایرانیوں سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے آیندہ جمعے کو سڑکوں پر نکلیں۔

علی خامنہ ای نے تہران میں فوجی کمانڈروں کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ ''کوئی بھی دشمن ایرانی قوم کو کمزور نہیں کرسکتا ہے''۔

ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ کے مطابق انھوں نے کہا:'' آپ کو مجھ سے خوف زدہ ہونا چاہیے ،نہیں ، بلکہ ایرانی قوم 10 فروری کو ان کے الفاظ کا جواب دے گی اور ایسی دھمکیوں کے خلاف اپنا موقف ظاہر کرے گی''۔ ان کا اشارہ ایرانی انقلاب کی سالگرہ کی جانب تھا۔

قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جولائی 2015ء میں چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے تنازعات کے حل کے لیے ایک خاکہ ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام پر قدغنوں کے لیے سمجھوتے کو خطرناک قرار دے رہے ہیں لیکن اس طرح کے ''درجنوں'' مذاکرات سے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں