بحرین سے ایران فرار کی سازش کا ڈراپ سین، تین ہلاک،7 گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خلیجی ریاست بحرین کے حکام نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب افراد کی ایران فرار کی سازش ناکام بناتے ہوئے تین مشتبہ شدت پسندوں کو سمندر میں ہلاک اور سات کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں کی ایران فرار کی کوشش گذشتہ ماہ بحرین کی ایک جیل پرہونے والے حملے کا حصہ ہے اور ملزمان جیل پرحملے میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں۔

بحرینی پولیس کی جانب سے سمندر میں مفرور ملزمان اور اسپیشل فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کو مطلوب ملزمان کو ایک چھوٹی کشتی کی مدد سے ایران فرار کرانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ سمندر میں موجود فورسز کو اس سازش کا علم ہوگیا۔

بحرینی پولیس چیف طارق الحسن کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے سات مشتبہ افراد میں دو زخمی ہیں۔ گرفتار کیے گئے افراد بحرین میں دہشت گردی، پولیس پرحملوں اور بم سازی جیسی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران فرار کی کوشش کے دوران پکڑے گئے افراد سے ایران میں دہشت گردوں سے رابطوں کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ ملزمان کے بیانات کے مطابق علاقائی پانی سے باہر انہیں ایران لے جانے کے لیے ان کے ساتھی انتظار میں تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں