’لائیو‘ نشریات کے دوران سوڈانی ٹی وی کے دفترمیں آگ بھڑک اٹھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوڈان سے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے مشہور چینل ’نیل الازرق‘ کے صدر دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ٹی وی کا عملہ سخت خوف کا شکار ہوا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹی وی کی عمارت میں آتش زدگی کا یہ واقعہ صبح کو اس وقت پیش آیا جب چینل پر صحت سے متعلق ایک مارننگ شو براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔

ٹی وی چینل میں آتش زدگی کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں چینل کی عمارت کے اندر اور باہر لگی آگ کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ فوٹیج کے مطابق اسٹودیو سے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران میزبان اور مہمان دونوں اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب اچانک ان کے اوپر چھت کے اندر سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلنا شروع ہوا۔

جب آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا اس وقت ٹی وی چینل پر ’گھنٹیا‘ کی بیماری کی علامات، اسباب اور علاج پر بات چیت جاری تھی۔ آتش زدگی کے واقعے پر میزبان فورا وفقہ لیا۔ مہمان اور میزبان سمیت دیگر عملے کے چہروں پر پریشانی اورخوف کے آثار نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ چینل کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے ایک اسٹوڈیو اور نیوز روم مکمل طور پرجل کر خاکستر ہوگئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 لاکھ 5 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

’سوڈان ٹرابیون‘ کی ویب سائیٹ کے مطابق ٹی وی چینل کے دفترمیں آتش زدگی کا واقعہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ مئی کے دوران الشروق ٹی وی چینل کے دفترمیں بھی پیش آچکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں