.

ہوشیار رہنا آپ کے لیے بہتر ہوگا : ٹرمپ کی روحانی کو تنبیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی پر زور دیا ہے کہ وہ خبردار رہیں۔ ٹرمپ کا یہ انتباہ میڈیا میں روحانی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے انقلاب کے بعد سے 38 برسوں کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ "ایرانیوں کے لیے دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے والوں کو شرمندگی اٹھانی پڑے گی"۔

جمعے کے روز صدارتی طیارے میں صحافیوں نے جب ٹرمپ سے ایرانی صدر کے مذکورہ بیان کے حوالے سے سوال کیا تو ان کا جواب تھا " ہوشیار رہیں یہ آپ کے حق میں بہتر ہوگا"۔

رواں ماہ 2 فروری کو ٹرمپ نے ایران کو اس وجہ سے خبردار کیا تھا کہ تہران نے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے ذریعے مغرب کے ساتھ طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے قدرے معاندانہ موقف اختیار کر لیا جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔