.

ایردوآن خلیجی دورے پر سعودی عرب ، بحرین اور قطر جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اتوار کے روز خلیجی ممالک کے دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ ترک نیوز ایجنسی " اناضول" کے مطابق 15 فروری تک جاری رہنے والے اس دورے میں ترک صدر سعودی عرب ، بحرین اور قطر جائیں گے۔

ترک ایوانِ صدارت کے میڈیا بیورو سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایردوآن کے دورے کا آغاز بحرین سے ہوگا جہاں وہ شاہ حمد بن عيسى آل خليفہ اور بحرین کے اعلی ذمے داران سے ملاقات کریں گے۔

بیان کے مطابق 13 فروری کو ایردوآن سعودی عرب پہنچیں گے جہاں ان کی مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہو گی۔

ترک صدر اپنے خلیجی دورے کا اختتام قطر میں ریاست کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کے ساتھ کریں گے۔

ایردوآن ان ملاقاتوں کے دوران مذکورہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

ترک ایوان صدارت کے بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ ایردوآن کا ان تینوں ممالک کا دورہ ترکی کے ساتھ خلیجی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔