ترک صدر سے سعودی ولی عہد اور نائب ولی عہد کی الگ الگ ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے منگل کے روز الگ الگ ملاقات کی ہے۔

انھوں نے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی ہے اور انھیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انھوں نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور مختلف امور کے حوالے سے ترکی اور سعودی عرب کے یکساں موقف کا جائزہ لیا ہے۔

ترک صدر اور شہزادہ محمد بن نایف نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے ہمہ جہت پہلوؤں خاص طور پر سلامتی کے شعبے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات میں متعدد اعلیٰ سعودی عہدے دار بھی شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں