سعودی عرب : طوفان بادوباراں کے دوران گیس اسٹیشن پر بجلی گر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے ابھا میں طوفان بادو باراں کے دوران میں ایک گیس اسٹیشن پر بجلی گری ہے جس سے اس کو آگ لگ گئی اور محکمہ شہری دفاع کو اس آگ پر قابو پانے کے لیے بلانا پڑا ہے۔

محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل عبدالرحیم نے بتایا ہے کہ فورسز نے گیس اسٹیشن کو لگی آگ پر قابو پا لیا ہے اور یہ آگ ممکنہ طور پر طوفان کے دوران بجلی گرنے سے ہی لگی تھی۔طوفان اور برق گرنے سے علاقے میں کافی نقصان ہوا ہے۔

شہری دفاع کے رضاکاروں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں منتقل کردیا ہے اور وہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ آتش زدگی کے براہ راست سبب کے تعیّن کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں