امریکی شخص مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی کا مرتکب قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو نیویارک میں واقع ایک مسجد پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث قرار دے دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے 65 سالہ رابرٹ ڈوگارٹ کو عمارت کو آگ لگانے سمیت تین مختلف جرائم کی منصوبہ بندی کا مرتکب پایا ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ڈوگارٹ نے اسلحہ جمع کررکھا تھا اور وہ اسلام برگ نامی مسلمان کمیونٹی پر حملہ کرنے کے منصوبوں کے حوالے سے دوسروں سے رابطے میں مصروف تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ایک ایف بی آئی ایجنٹ نے ڈوگارٹ کے گھر سے برآمد کردہ ایک ایم 4 رائفل اور ملزم کی ایک ایف بی آئی کے مخبر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی ریکارڈنگز سنائیں۔

ڈوگارٹ کے وکلاء نے یہ موقف پیش کیا کہ اس کا اس حملے کی منصوبہ بندی کا کوئی پکا منصوبہ نہیں تھا اور اسے ایف بی آئی کے مخبر نے سازش میں پھنسایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم صرف اسلام برگ کے حوالے سے معلومات لینا چاہتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں