.

سعودی عرب: سارہ السحیمی اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون چئیر پرسن منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی اسٹاک ایکسچینیج نے سرمایہ کار بینک NCB Capital کی چیف ایگزیکیٹو سارہ السحیمی کو اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی پہلی خاتون چئیر پرسن مقرر کردیا ہے۔

ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ السحیمی کو سعودی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ نے چئیرپرسن منتخب کر لیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کے ارکان میں سعودی مرکزی بینک، وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کے نمائندے شامل ہیں۔

سارہ السحیمی سلطنت سعودی عرب میں کسی سرکاری معاشی ادارے کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

السحیمی سعودی سرمایہ کاری بینک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکیٹو کے عہدے پر 2014ء میں تعینات کی گئی تھیں۔ ان کے والد جماز السحیمی نے 2004ء سے 2006ء تک کیپٹل مارکیٹنگ اتھارٹی کے سربراہ تھے۔

اصلاحاتی پروگرام

سارہ السحیمی کی تعیناتی حکومت کی جانب سے پچھلے سال اعلان کردہ معاشی اور سماجی اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔ اس اصلاحاتی منصوبے کا ایک مقصد خواتین کے معیشت میں خواتین کے کردار کو بڑھانا تھا تاکہ آنے والے سالوں میں خواتین کا کردار 22 فی صد سے بڑھ کر 30 فیصد تک پہنچ جائے۔