.

کون سا چینل ہے جس کو ٹرمپ نے دیکھنا چھوڑ دیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز صحافت کے "غیر منصفانہ" رجحان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وائٹ ہاؤس میں پہلی انفرادی پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر اور صحافیوں کے درمیان معاندانہ فضا واضح ہو رہی تھی۔

ٹرمپ سوا گھنٹے تک ذرائع ابلاغ کو اپنی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ "ملک میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد آپ لوگوں کو حقیقت نہیں بتا رہے ہیں۔ میڈیا میں عدم شفافیت کی سطح کنٹرول سے باہر ہے۔"

ٹرمپ جن کی تنقید کا سارا زور امریکی نیوز نیٹ ورک "CNN" پر تھا۔ انہوں نے باور کرایا کہ "واشنگٹن، نیویارک اور لاس اینجلس میں زیادہ تر میڈیا عوام کے مفاد میں بات نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ ذاتی مفادات اور ان افراد کے واسطے بول رہا ہے جو ٹوٹے ہوئے نظام سے یقینی طور پر فائدہ اٹھانے والے ہیں۔" امریکی صدر نے CNN پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں اب اس کو دیکھتا بھی نہیں۔"

ٹرمپ بار بار یہ بات دہراتے رہے کہ میڈیا سے بدگمانی نے انہیں مجبور کر دیا کہ وہ امریکیوں سے براہ راست بالخصوص ٹویٹر کے ذریعے گفتگو کریں۔