.

یمن میں جاری آپریشن میں 2 اماراتی فوجی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی مسلح افواج نے یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد میں شریک دو فوجیوں کے شہید ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مسلح افواج کی عام کمان کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سارجنٹ نادر مبارک عيسى سليمان اور لانس کارپرل سلیمان محمد سلیمان الظہوری نے سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری فوجی آپریشن "امید کی واپسی" کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔