سعودی عرب میں طوفانی بارش،شہروں میں سیلاب کے مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں رہائشی کالونیاں بارشی پانی کی گذرگاہ بن سکتی ہیں۔ بارش کی وجہ سے گاڑیاں جگہ جگہ پھنسی ہوئی ہیں اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق طوفانی بارش کے نتیجے میں شہروں میں سیلاب کی کیفیت ہے۔ دوسری جانب شہری دفاع سمیت دیگر امدادی ادارے پانی میں پھنسی گاڑیوں کونکالنے اور شہریوں کو پانی سے بچانے کے لیے ان کی ہرممکن کررہے ہیں۔

حکام کی جانب سے شہریوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بارشی پانی میں اضافے کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

سعودی عرب کےشہروں میں بارش کے باعث مشکلات جمعرات کے روز ہونے والی شدید بارش کے باعث پیدا ہوئیں۔ شہری دفاع کے عملے نے پانی میں گھرے دسیوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ اب بھی بعض علاقوں میں بارش کے باعث شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

گلیوں اور محلوں میں جمع پانی کی نکاسی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پانی نکالنے والے ٹینکر بھی متاثرہ علاقوں میں کام کررہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی خشک ہونے تک گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ حکومت نے طوفانی بارش کے نتیجے میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو جدید آلات و وسائل کی مدد سے پانی کے اخراج اور دیگر امدادی کاموں میں سرگرم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں