یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

العربیہ' کیمرہ ٹیم نے باغیوں کو شکست کی توثیق کر دی، چار جنگجو ہلاک'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

’العربیہ‘ نیوز چینل نے یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں داخلے کی کوششوں کی ناکام کوشش کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی باغی سعودی عرب کی سرحد کے قریب جمع ہونے کی کوشش کر رہے تھے مگر سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں باغیوں کو بھاگنے پرمجبور ہونا پڑا۔

"العربیہ" کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرحدی محافظ فورس کی کارروائی کے نتیجے میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش میں کم سے کم چار جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

مارے جانے واے فوجیوں نے معزول اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے ماتحت فوجیوں کی وردیاں پہن رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمنی باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب گذشتہ شب یمنی باغیوں کے ایک گروپ نے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

سعودی بارڈر فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے بعد باغی اسلحہ اور لاشیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ سعودی فورسز نے اسلحہ اور دیگر مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں