اقوام متحدہ میں روسی سفیر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ میں متعیّن روسی ویٹالے چرکین سوموار کی صبح نیویارک میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ہیں۔

روسی خبررساں ایجنسیوں کی اطلاع کے مطابق چرکین نیویارک میں سڑسٹھویں مشرقی شاہراہ پر واقع روسی سفارت خانے میں موجود تھے جب انھیں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کے قریب دل کی تکلیف شروع ہوئی اور وہ بیمار پڑ گئے۔

روسی وزارت خارجہ نے ان کی موت سے متعلق دیگر کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔البتہ اس نے ان کے رشتے داروں کے ساتھ ان کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی پینسٹھویں سالگرہ سے قبل موت واقع ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں