عرب اتحادی فوج کی بمباری، صنعاء میں باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

حوثی باغی آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے چار ہلاک، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قیادت میں باغیوں کی سرکوبی میں مصروف عرب اتحاد کے طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بمباری کرکے حوثی باغیوں کا ایک بڑا اسلحہ ڈپو تباہ کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز مغربی صنعاء میں شاہراہ 60 پر واقع فضائیہ کالج اور اس سے ملحقہ آڈیٹوریم پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں پر چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا۔

اتحادی طیاروں نے مسلسل پانچ فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں باغیوں کا اسلحہ کا گودام مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اتوار کی شام مغربی صنعاء میں اتحادی فوج کے طیاروں کی بمباری کے بعد ایک جگہ پر آگ کے شعلے اور دھوا دیکھا گیا اور زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی صنعاء میں گذشتہ روز حوثی ملیشیا اور حوثیوں کے زیرانتظام نام نہاد پولیس اہلکار آپس میں اس وقت الجھ پڑے، جب ملیشیا کے عناصر چندہ جمع کرنے الجلمہ بازار پہنچے۔

اطلاعات کے مطابق حوثیوں کی باہمی لڑائی کے نتیجے میں چار مسلح جنگجو ہلاک اور دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ جھڑپوں کے بعد بازار کو بند کردیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں