طرابلس : لیبی وزیراعظم کے قافلے پر حملہ ، دو محافظ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج کے قافلے پر شدید فائرنگ کی گئی ہے لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔قافلے میں وزیراعظم کے علاوہ دوسرے اعلیٰ عہدہ دار سفر کررہے تھے۔

ان کی حکومت کے ترجمان اشرف الثلثی نے سوموار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ فائز السراج کے قافلے پر طرابلس کے علاقے ابو سلیم میں شدید فائرنگ کی گئی ہے۔ تمام کاریں بکتر بند تھیں۔اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کے تعین کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔لیبیا کی سپریم اسٹیٹ کونسل کے ترجمان محمد سالم نے کہا ہے کہ کونسل کے سربراہ عبدالرحمان آل سوحیلی اور صدارتی گارڈز کے سربراہ نجمی آل نکوح بھی اس قافلے میں شامل تھے۔ان کے بہ قول حملے میں دو محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں