.

لیبیا میں یرغمال بھارتی ڈاکٹر بازیاب ، وطن واپس بھیجنے کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا میں یرغمال ایک بھارتی ڈاکٹر کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور اس کو بہت جلد وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔

بھارت کی داخلہ امور کی وزیر سشما راج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹویٹس کے ذریعے ڈاکٹر راما مورتی کسنم کی رہائی کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ گولی لگنے سے زخمی ہیں۔

سشما سوراج نے لکھا ہے کہ :’’ ہم انھیں بہت جلد بھارت واپس لا رہے ہیں۔ان کے ساتھ لیبیا میں اغوا کیے گئے چھے اور بھارتیوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے۔میں وہاں اپنے مشن کے کام کو سراہتی ہوں‘‘۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر راما بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھیں مبینہ طور پر قریباً اٹھارہ ماہ قبل لیبیا میں داعش سے وابستہ جنگجوؤں نے اغوا کر لیا تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے ٹویٹر پر ایک اور بھارتی شہری خاتون گوپیکا شجی کمار کو چاقو گھونپے جانے کی بھی اطلاع دی ہے۔وہ ریاست کیرالہ کے علاقے کوٹیام سے تعلق رکھتی ہیں۔انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں نے اس واقعے کے بارے میں فوری رپورٹ طلب کی ہے اور ہمیں اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں مکمل تفصیل دستیاب ہے۔ گوپیکا اس وقت فروانیہ اسپتال میں زیر علاج ہیں‘‘۔