.

’العربیہ‘ کی کیمرہ ٹیم کی یمن کی ’صعدہ‘ گورنری سے کوریج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں باغیوں کے خلاف جاری لڑائی کے دوران باغیوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں سے ’العربیہ‘ نیوز چینل کی براہ راست کوریج کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی العربیہ کی کیمرہ ٹیم نے محاذ جنگ کےقریبی علاقوں بالخصوص صعدہ گورنری میں مختلف مقامات سے کوریج کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’العربیہ‘ کی ٹیم نے صعدہ گورنری کے علاقوں جبل حبش، السائر اور اس کےاطراف میں کیمرے کی مدد سے آزاد کرائے گئے علاقوں کی معلومات فراہم کیں۔

خیال رہے کہ العربیہ چینل واحد نشریاتی ادارہ ہے جو یمن کے محاذ جنگ سے براہ راست کوریج پیش کررہا ہے۔ جبل حبش اور سائر کے مقامات میں العربیہ کی ٹیم پہلی بار داخل ہوئی۔ بہت سے مقامات پر گاڑیوں کی رسائی نہ ہونے کےباعث العربیہ کی ٹیم کو پیدل چلنا پڑا۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق صعدہ گورنری کے مرکز سے جبل حبش اور وہاں سے جبل سائر کے مقامات تک مسلسل چھ گھنٹوں کا سفر ہے۔ العربیہ کی ٹیم کے ہمراہ یمن کی سرکاری فوج کے ’الفتح‘ بریگیڈ کے اہلکار بھی موجود تھے جو پہاڑی علاقوں میں چلنے اور دشمن کے خلاف لڑنے میں مہارت رکھتے ہیں۔