.

انڈونیشیائی صدر کا خلیجی ممالک میں اپنے شہریوں کے لیے خصوصی پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے خصوصی پیغام میں ان پر اخلاص اور وفاداری کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا ہے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے ’العربیہ‘ کے جنرل منیجر کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے فلیگ شپ پروگرام ’مع ترکی الدخیل‘ کے توسط سے خلیجی ملکوں میں مقیم اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جہاں جہاں رہ رہے ہیں وہاں کی اعلیٰ قدروں کی پاسداری کریں، اخلاص اور وفاداری کے ساتھ کام کریں اور اپنے وطن اور میزبان ممالک کی خیر اور بھلائی کے لیے کام کریں۔

خیال رہے کہ خلیجی ممالک میں انڈونیشیا کے باشندوں کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے۔ صدر ویدودو نے اپنے شہریوں کے لیے پیغام کا آغاز ’السلام علیکم‘ سے کیا ہے اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ملکوں بالخصوص سعودی عرب میں موجود تمام شہری اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ اپنے ملک کی ہر بھلائی انہیں پہنچائیں اور اپنے وطن واپسی کو نہ بھولیں۔