اوباما ابھی تک خود کو "امریکی صدر" کے طور متعارف کرا رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایسا نظر آتا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما ابھی تک اس حقیقت کو قبول نہیں کر پائیں ہیں کہ وہائٹ ہاؤس میں ملک کا نیا صدر براجمان ہو چکا ہے۔

ملازمتوں سے متعلق پیشہ ورانہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ "LinkedIn" پر اوباما نے ابھی تک اپنے ذاتی کوائف کی تجدید نہیں کی ہے۔ ویب سائٹ پر ابھی تک ان کا رہائشی پتہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ کوائف کے مطابق وہ ابھی تک ملک کے صدر اور وہائٹ ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں۔

لِنکڈ اِن ویب سائٹ پر پر باراک اوباما کا کھاتہ 2007 میں بنا تھا جب وہ سینیٹ کے رُکن تھے۔

ایسا نظر آتا ہے کہ اوباما کے پروفائل میں موجود تمام معلومات 20 جنوری سے قبل کی ہیں جس روز نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ گویا کہ سیاسی وقت کا آلہ رُک گیا ہو۔

مزید برآں اوباما کے پروفائل میں لگی تصویر بھی سابق امریکی صدر کی سرکاری تصویر ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنی ذاتی تصویر نہیں لگائی جس سے صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کی نئی شناخت کا اظہار ہو۔ علاوہ ازیں اوباما کی جانب سے آخری تعارف بھی امریکا کے 44 ویں صدر کے طور پر موجود ہے۔

مذکورہ پروفائل پر ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ " اوباما ہم آپ سے محبت کرتے ہیں مگر اب آپ صدر نہیں رہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں