.

بحرین : پولیس اہلکاروں کی بس پر بم حملہ ، چار زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین میں اتوار کی رات پولیس کی ایک بس پر بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ٹویٹس میں بتایا ہے کہ بس ایک گاؤں جو میں کھڑی تھی۔اس دوران بم دھماکا ہوا ہے جس سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ان کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔