.

سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں حوثی لیڈر پانچ محافظوں سمیت ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے فضائی حملے میں باغی حوثی ملیشیا کا ایک سینیر افسر یحییٰ العرینی اپنے پانچ محافظوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ساحلی شہر المخا کے مشرق میں واقع خالد بن الولید کیمپ کے نواح میں حوثی لیڈر کی کار کو فضائی بمباری میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

خالد بن الولید کیمپ کے احاطے میں یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان مسلح جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے سوموار کی شام سے بدھ کی شام تک اس فوجی کیمپ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تیس سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔