.

انجلینا جولی نے پیٹھ پر یہ انوکھے ٹیٹو کس مقصد سے بنوائے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی نئی تصاویر میں پہلی مرتبہ اُن کی پیٹھ پر عجیب اور انوکھے طریقے کے ٹیٹو بنے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جولی کو جسم گدوانے کا بے پناہ شوق رہا ہے تاہم یہ نئے ٹیٹو بڑی حد تک پیچیدہ نظر آتے ہیں جن کو تھائی لینڈ کے مشہور سابق راہب Ajarn Noo Kanpai نے گودا ہے۔

انجلینا جولی فروری 2016 میں اپنی فلمFirst They Killed My Father کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں کمبوڈیا میں تھی۔ عکس بندی میں وقفے کے دوران وہ اپنے گھر والوں کے تفریح کی غرض سے تھائی لینڈ چلی گئی تھیں جہاں انہوں نے یہ ٹیٹو بنوائے۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولی نے یہ ٹیٹو اپنے سابق شوہر بریڈ پِٹ کے ساتھ شادی کو برقرار رکھنے کے واسطے بطور علامتی تعویذ بنوائے تھے۔ بریڈ پٹ نے خود بھی مذکورہ راہب سے اسی طرح کے ٹیٹو اپنے جسم پر بنوائے۔

جولی کے جسم پر پیچیدہ نوعیت کے ٹیٹو مختلف حروف ، شکلوں اور جانوروں کے خاکوں پر مشتمل ہیں۔ تھائی راہب نے گودنے ٹیٹو بنانے کے لیے آپریشن میں استعمال ہونے والا نشتر استعمال کیا تاکہ ٹیٹو کا نقش دیرپا رہے۔ یہ طریقہ جسم گودنے کے عام طریقہ کار سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے جس میں گودنے والی گَن کا استعمال ہوتا ہے۔

بنکاک کے نزدیک ایک عبادت گاہ میں رہنے والا تھائی راہب اس سے قبل 2003 اور 2004 میں بھی انجلینا جولی کے کندھے پر ٹیٹو بنا چکا ہے۔