.

قطیف : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے سعودی پولیس اہلکار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر قطیف میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک بیان میں اس واقعے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ منگل کی شب ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا تھا۔پولیس نے قطیف میں سنٹرل اسپتال کے نزدیک ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی تو اس میں سوار افراد نے فائرنگ کردی تھی۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان مشتبہ افراد نے ایک ڈاکٹر سے گاڑی چھینی تھی۔ان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور وہ بعد میں دم توڑ گیا ہے۔اس کا نام فہد بن قاعد الرویلی بتایا گیا ہے۔

مشتبہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وہ اپنی اس گاڑی کو ایک جگہ چھوڑنے کے بعد دوسری کار چھین کر فرار ہوئے تھے۔ ان کی چھوڑی ہوئی گاڑی بھی چوری شدہ نکلی ہے اور پولیس کو اس میں سے آتش گیر مولوٹوف کاک ٹیل ملے ہیں۔