.

ٹرمپ کا صحافیوں کے متعلق تبصرہ اور شہزادہ محمد کا جواب ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی ایک وڈیو میں سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں کے ساتھ بے تکلفانہ اور خوش گوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

اس دوران ٹرمپ نے صحافیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ " یہ عمدہ لوگ ہیں"۔ اس پر شہزادہ محمد نے جواب دیا " میں اس کی اُمید کرتا ہوں"۔

یہ بات واضح ہے کہ ٹرمپ اور بن سلمان کے درمیان وڈیو میں نظر آنے والی ملاقات کوئی پریس کانفرنس نہیں تھی اس لیے کہ اس دوران صحافیوں کی جانب سے کوئی سوال نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا جو ٹرمپ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے پہلے اسلامی اور عرب ذمے دار ہیں۔ ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان اہم نکات زیر بحث آئے جن میں نمایاں ترین نکتہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور ان کو ماضی میں کسی بھی زمانے سے بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہے۔

فریقین نے انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں کو بڑھانے اور اس میدان میں تزویراتی نوعیت کی شراکت داری پر زور دیا تاکہ بالخصوص دہشت گرد جماعتوں کو مالی رقوم کی فراہمی اور ان کی نظریاتی سرگرمیوں پر روک لگائی جا سکے۔

امریکی انتظامیہ نے دفاعی اور سکیورٹی حوالے سے مملکت کی کوششوں میں اضافے کو سپورٹ کرنے اور اس سلسلے میں مطلوبہ امداد کی پابندی کرنے کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔